• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ؛گد لےاور بدبودار پانی کی فراہمی سے شہری امراض میں مبتلا

سانگھڑ (نامہ نگار )بلدیہ کی بے حسی کے باعث شھریوں کوانتہائ گدلا اور بدبودار پانی فراہم کیا جا رہا ہےجس کے نتیجے میں شہری آے دن متعدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس ضمن میں بلدیہ حکام کو آگاہ بھی کیا جاچکا ہے ۔ لیکن بلدیہ سانگھڑ مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی بڑی وجہ چالیس سال قبل بچھائ گئ پانی کی وہ پائپ۔ لائنیں ہیں جو زیر زمین کئ مقامات پر گل گئ ہیں اور لیک ہونے کے باعث اکثر مقامات پر قریب سے گذرنے والی نالیوں کا پانی ان پائپ لائنوں میں داخل ہوجاتا ہے اور پورے پانی کو آلودہ کرنے کا باعث بن رہا ہےجس سے شہری اکثر اوقات پیٹ کے  درد کی شکایات کرتے د کھائ دیتے ہیں اس کے علاوہ سانگھڑ میں ہیپاٹائٹس کی شرح بھی دیگر شھروں کے مقابلے میں زیادہ ہےسانگھڑ میں زیرزمین پانی کڑوا ہونے کے باعث شھری بلدیہ کا فراہم کردہ یہی آلودہ اور مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں وہ بلدیہ کے فنڈز دیگر امور پر خرچ کررہے ہیں و ہا ں یہ فنڈز پانی  پر بھی صرف کریں تاکہ دو لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے
تازہ ترین