کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان سے منسلک مرکزی انجمن تاجران سبی کے صدر طارق حمید بنگلزئی نائب صدر سیوان چند اور دیوان چند نے نام نہاد تاجر تنظیم کی جانب سے آج بروز منگل سبی میں شٹرڈائون ہڑتال سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ سبی کے تمام تاجر اور تاجر برادری اپنا کاروبار حسب معمول جاری رکھے مفاد پرست ٹولہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے چھوٹے چھوٹے تعصبات پر تاجروں سے شٹرڈائون کراکے کروڑوں روپے کا نقصان کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ہم سبی کے تمام تاجروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔