گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے پاک فوج کے افسران نے ملاقات کی، اس موقع پر قومی مردم شماری کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی مردم شماری کے حوالے سے حکومتی ہدایات کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے اور مقررہ اہداف طے شدہ وقت میں پورے کئے جائیں گے۔