• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم ، انٹیلی جنس اداروں کو زیادہ اختیارات حاصل

برن ( جنگ نیوز)سوئٹزرلینڈ میں ایک ریفرنڈم میں عوام نے ملکی انٹیلی جنس اداروں کو مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ سائبر کرائمز کے مرتکب افراد کی بھی جاسوسی کے زیادہ اختیارات دے دیئے ہیں،5ملین سوئس ووٹرز میں سے 65.5 فیصد نے ان اختیارات کے حق میں رائے دی،یہ ریفرنڈم یورپ میں کیے گئے حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں منعقد کرایا گیا تھا،آئندہ برس یکم ستمبر سے نافذ العمل ہونے والے اس نئے قانون کے تحت انٹیلی جنس ادارے مخصوص حالات میں لوگوں کے ٹیلیفون بھی سن سکیں گے اور اُن کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو بھی جانچ سکیں گے۔
تازہ ترین