پشاور ( نیوز ڈیسک) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام پوری طرح باشعور ہیں،سپیکر خیبر گدون میں بادہ ڈیم کی تعمیر سے تین ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی جس کے باعث علاقے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہو گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صوابی کے رہنماحاجی رنگیز خان کی زیر قیادت گدون کے علاقہ بادہ سے آئے ہوئے ایک نمائندہ وفد اور بعد ازاں زیدہ صوابی میں ایک شمولیتی اجتماع کے علاوہ فرش بندی کے کام کے افتتاح کے موقع پر دو اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا سپیکر نے کہا کہ بادہ ڈیم پر اجیکٹ پر ڈیڑھ ارب سے زیادہ لاگت آئے گی جس سے علاقہ گدون کی تین ہزار ایگڑ سے زائد اراضی سیراب ہو گی مذکورہ ڈیم سے پورے سال 17.62کیوسک پانی علاقہ کی زرعی زمینوں کو بروقت دستیاب رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو دلکش نعروں اور دلفریب تقاریر سے دھوکہ نہیں دیاجاسکتا،سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں رشوت وکمیشن کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس وقت ترقیاتی منصوبے شفاف اندازمیں پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کڑی نگاہ رکھیں۔