• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین بیچ گیمز کبڈی، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹاکرگولڈ میڈل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویت نام میں کھیلے جانے والےایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو 28 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دیکر گیمز میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ کبڈی ایونٹ کے فیصلہ کن فائنل میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک دوسر ے کھل کر وار کئے ، تاہم پاکستانی کبڈی پلیئرز کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کے باعث پہلے ہاف میں گرین شرٹس نے 11 پوائنٹس کے مقابلے میں 16 پوائنٹس کی سبقت حاصل کی ۔ فیصلہ کن فائنل کے دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ مقررہ وقت تک اسکور برابر کرنے میں ناکام رہے ۔ میچ میں پاکستان کی طرف سے کپتان علی ناصر ، حسین اخلاق، عمران محمد نے شاند ار کھیل پیش کیا ۔قبل ازیں سیمی فائنل رائونڈ میں پاکستان نے کوریا کو 31کے مقابلے میں 35 پوائنٹس سے شکست دی تھی ۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن ، سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سمیت پی او اے کے دیگر حکام نے قومی کبڈی ٹیم اور فیڈریشن کو شاندار جیت پر مبارکبادی دی ہے۔ دریںاثناء بیچ ایشین گیمز میں پاکستان کےبابر حمزہ کرش ایونٹ میں میزبان ویت نام کے پاہان نیم سے شکست کھا گئے،  بیچ گیمز میں پاکستان تمغوں کی داڑ میں ایک گولڈ، دو سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ 14ویں پوزیشن پر ہے، ویت نام 18گولڈ، 17 سلور اور23برانز میڈلز کے ساتھ پہلے، تھائی لینڈ18گولڈ 12سلور15برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین