کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کےیشین گولڈمیڈلسٹ کراٹے پلیئر سعدی عباس نے آئندہ بھارت میں ہونیوالے ایونٹس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدی عباس نے کہاکہ انہوں نے اپنے فیصلے سے فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے بھارت میں کھیلنے کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں سائوتھ ایشین چیمپئن شپ میں بھارتی منتظمین نے مجھے ہرانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے مگر ہم نے پھر بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھارت کی سرزمین پر لہرایا انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں اس لئے اب وہاں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔