کراچی (اسٹاف رپورٹر) غریب نواز ڈالمیا، اسکانی برادرز، دفاعی چیمپئن برما محمڈن اور گلشن سوکر نے کراچی فٹ بال لیگ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کراچی یونائیٹڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ میں غریب نواز ڈالمیا نے سکسٹین اسٹار کو 3-2، اسکانی برادرز بلدیہ نے گلشن اتحادکورنگی کو 3-0، دفاعی چیمپئن برما محمڈن نے کلری اسٹار کو 2-1اور گلشن سوکر نے لعل بخش میموریل کو 4-0سے شکست دی۔