ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر میں کلب ہاکی کو فروغ دینے کیلئے پروگرام برائے سال 2016 تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے تحت ہاکی کی ضلعی سطح پر پروموشن کی جاسکے گی۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سطح پر انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ24اکتوبر سے31اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس میں سے ہرضلع میں سے دو دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔اسی طرح 3 نومبر سے ڈویژنل سطح کے مقابلے ہوں گے۔لاہور میں 3 نومبر تا 10 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پنجاب بھر کی 18 ٹیمیں شرکت کریں گی۔جس کے بعد پنجاب کے ایونٹ کے بعد 4 ٹیمیں انٹر کلبز صوبائی ہاکی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ آخری مرحلے میں انٹر کلبز نیشنل ہاکی چیمپئن شپ24نومبر سے2دسمبر تک کھیلا جائیگا۔ جس میں پنجاب ، سندھ ، کے پی کے ،بلوچستان ، گلگت بلتستان ،فاٹا ، اسلام آباد اے جے کے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کا بین الاقوامی ٹور کرایا جائیگا۔