ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ) پاکستانی چوک سے غازی پارک تک شہریوں کی طرف سے ’’اپنی مدد آپ کے تحت ‘‘سڑک کے درمیان لگائے جانے والے خوبصورت پودے پانی نہ ملنے سے سوکھ گئے ، شہریوں سجاد سپل ، فیض میرانی ، فیاض حسین ، الہٰی بخش، محمد نواز اور مہتر محمد رمضان وغیرہ نے بتایا کہ دکانداروں اور دیگر شہریوں نے ملکر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پاکستانی چوک سے لیکر غازی پارک تک سڑک کے درمیان پودے لگائے تھے جنہیں ٹی ایم اے کی طرف سے پانی دیا جاتا تھا مگر گذشتہ دس دنوں سے پودوں کو پانی دینا بند کردیا گیا ہے جس سے پودے سوکھ گئے ہیں ،انہوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ایم اے کی غفلت کا نوٹس لیں۔