صوابی( نمائندہ جنگ ) صوابی کی تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں بائولے کتوں نے کئی بچوں اور خواتین کو کاٹ لیا۔بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل ڈاگئی کے علاقے میں بائولے کتے نے ایک گھوڑے کو کاٹ لیا تھا جو مرنے کے بعد قریبی کھیتوں میں پڑا ہوا تھا جس کاگوشت کئی کتوں نے کھا لیا اوروہ کتے بھی بائولے ہو گئے ان بائولے کتوں نے گجرانو کلے، متھرہ ، ڈاگئی ، کڈی اور دیگر مضافات میں کئی بچوں اور خواتین کو کاٹ لیاجب کہ ایک خاتون کا دماغی حالت خراب ہو گیا صوابی کے سرکاری ہسپتالوں میں بائولے کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نا پید ہے جس کی وجہ سے متاثرہ مریض دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔