مردان (نمائندہ جنگ ) ضلع مردان میں محرم الحرام کے دوران امن امان کو برقراررکھنے کے لئے دفعہ 144نافدکردیاگیا،ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا،5سے 10محرم تک شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پاپندی لگادی گئی جبکہ امام بارگاہ کے قریب دوسری منزل استعمال کرنابھی ممنو ع قراردیاگیا اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری بھی بند ہوگئی ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ یکم اکتوبر سے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاہے امام بارگاہ کو جانے والی راستوں میں سرائے اور ہوٹل بند رہیں گے جبکہ لوڈسپیکر ، اشتعال انگیز تقاریر اورفرقہ وارانہ واک چاچنگ پر پابندی ہوگی اعلامیہ میں افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدودرہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان پر 5سے 10محرم الحرام تک شہر میں داخلے پر پاپندی عائد کرد ی گئی ہے ہر قسم جلسے جلوسوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے کالے شیشے بھی ممنوع ہوں گے جبکہ اسلحے لے کر چلنے پر پاپندی کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پاپندی عائد کردی گئی ہے ۔