• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، مریض کی ہلاکت پر دو ڈاکٹر برطرف، نیورو سرجن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

مردان ( نامہ نگار ) سنئیر صوبائی وزیر صحت نے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے مریض کی ہلاکت پر دو ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا  ہے جبکہ نیورو سرجن کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کرکے ان کے خلاف کارروائی  کی سفارش کردی۔دو دن قبل   صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک مریض جسے سر پر چوٹ لگی تھی کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال لایا گیا  لیکن متعلقہ میڈیکل آفیسر اور نیورو سرجن موجود نہیں تھے جبکہ ٹرینی میڈیکل آفیسر نے اس کے علاج معالجے پر توجہ نہیں دی  جس  پر مریض جاں بحق ہو گیا تھا واقعے پر سنئیر صوبائ وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں انکوائری کرانے کے احکامات جاری  کئے  تھے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود کے مطابق اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد سید ،ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر ذوالفقار درانی پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کی انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان اور ٹرینی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہراب کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا جبکہ نیورو سرجن ڈاکٹر رحمدل خان کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کرکے ان کے خلاف کارروائی  کی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین