• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر صوابی کے قریب کار سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے (ایم ون) پر صوابی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک  کار میں سے بھاری تعداد میں جدید ترین اسلحہ برآمدکرلیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن (130) پر اطلاع ملی کہ  ایک  کارٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ورج میں الٹ گئی ہے ۔ موٹروے پولیس کے افسران  وہاں پہنچے توگاڑی کے پاس کوئی بھی موجود نہ تھا ۔ مشکوک جان کر کار کو چیک کیا گیا تو اندر سے  14, 12بور گن  ، 3 ایس ایم جی ،ایک  سب مشین گن ، 11 پسٹل،4, 9ایم ایم  پسٹل،  ایک ریپیٹر ،  ایک   گن  ، ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ۔ گاڑی کی رجسٹریشن بک گاڑی کے اندر سے ملی ۔جس کے مطابق گاڑی سجاد احمد سکنہ پشاور کے نام پر ہے۔ بعدازاں موٹروے پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ ، گولیاں اور گاڑی کو برائے مزید قانونی  کارروائی کے لئے تھانہ حضرو کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین