کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ محمد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ سانحہ 30ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988 کے شہداء کالہوکسی صورت میں رائیگاں نہیں جائیگا اور شہداء کی قربانیوں کے صدقے ہم اپنی منزل پرضرورپہنچیں گے۔ سانحہ 30ستمبر حیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988کے شہداء کی 28برسی کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ انقلابی تحریکوں میں قربانیاں تحریک کی کامیابی کی ضمانت ثابت ہوتی ہیں جس تحریک میں عوام وکارکنان میں قربانی کا جذبہ ہوگا وہ تحریک اپنی منزل ضرور حاصل کر تی ہے۔انہوں نے کہاکہ 30ستمبر کا واقعہ سندھ کے اردو او رسندھی بولنے والو ں کو اپس میں لڑانےکی سازش تھی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی دھرتی امن کی دھرتی ہے نفرت پھیلانے والے عناصر کوہمیشہ ناکامی کا سامنا کر نا پڑے گا۔