• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے ہاتھ سے کشمیر،آسام بھی جائینگے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہے کہ مودی کو خبر دار کرتاہوں کہ مہم جوئی سے باز آ جائو، ورنہ تمہارے پاس پچھتانے کا بھی وقت نہیں رہے گا ۔ تم کشمیر میں جنگ ہار چکے ہو۔ ے پاکستان کی حفاظت کے لیے پوری قوم اور افواج پاکستان ایک مورچے اور ایک محاذ پر ہیں ۔ مہم جوئی کے نتیجہ میں ناصرف کشمیر  بلکہ خالصتان اور آسام  بھارت کے ہاتھ سے جائے گا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضا خیل میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے 22-23اکتوبر کو ہونے والے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکاہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلا کر پاکستانی بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کر رہاہے ۔ انہوں نے گزشتہ رات بھارت کی طرف سے بارڈر پرفائرنگ کے نتیجہ میں دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت اور 9 کے زخمی کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت باز نہ آیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی اور پھر مودی کے ہاتھ پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جس راستے پر چلتے ہوئے برہان مظفر وانی نے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا ، آج کشمیر کا بچہ بچہ اس راستے پر چل رہاہے ۔ جماعت اسلامی کشمیری عوام کی ترجمان ہے جس کی وجہ سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نا صرف جماعت اسلامی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں ، بلکہ حریت قائدین کو گھروں میں نظر بند کررکھاہے۔  پاناما لیکس پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بر سراقتدار ٹولہ نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اور عوام پر ایک ظلم و جبر کا شکنجہ کسا ہواہے ۔ موجودہ سٹیٹس کو اور کرپٹ قیادت کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں ۔عوام تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ یہ جمہوریت نہیں بلکہ بدترین آمریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ  قوم حیران ہے کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں بھارتی جارحیت اور بنگلہ دیش کےخلاف ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا ۔ نہ بھارتی تخریب کار کل بھوشن کا ذکر کیا گیا اور نہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین