لاہور(نسیم قریشی سے )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات رنگ لے آئیں اڈا پلاٹ جلسے کیلئے پی ٹی آئی کے تمام گروپ اکٹھے ہو گئے ۔تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور میں فاصلے کم کرنے کیلئے چیئرمیں کی ہدایت پرسردار کامل عمر ، میاں حامد معراج،میاں سلمان کی جانب سے شا ہ محمود قریشی کے اعزاز میں دیئے کھانے نے رنگ دکھایا اور اب شاہ محمود قریشی اورچودھری سرور میں جاری سرد جنگ ختم ہو گئی اس طرح عبدالعلیم خان کی جانب سے بھی سردار کامل عمر ، میاں حامد معراج گروپ کے ساتھ دوستانہ رویہ دیکھنے میں آیا ، اس کھانے کی وجہ سے پارٹی پڑی بڑی ڈراڑیں اب تقریبا بند ہوچکی ہیں جس کا فائدہ آج کے اڈا پلاٹ جلسے میں دیکھنے کو ملے گا۔ اسی طرح یو سی سطح سے لے کر حلقہ قومی اسمبلی کی سطح تک جلسے کے لئے سب اکٹھے نظر آ رہےہیں۔