امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مارشل لاءلگانے والوں،جاگیردارحکمرانوں نےعوام کےمسائل میں اضافہ کیا،ایوانوں اوراداروں میں بیٹھےکرپٹ عناصرنےعوام کاخون چوسا،جب یہ لوگ ایوانوں میں پہنچ جاتےہیں تو خلا میں پہنچ جاتے ہیں۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایساپاکستان چاہتاہوں جس میں کوئی تعلیم سے محروم نہ ہو، ایسا تب ہوگا جب دفاع کے بعد زیادہ تعلیم پر خرچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جودوکمروں کےمکان میں رہتےتھے، آپ کےووٹ سے 2،2کینال کےبنگلوں میں رہتےہیں، کیاحکمرانوں کےبچےان اسکولوں میں پڑھتےہیں جہاں غریب بچےپڑھتےہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہمارےحکمرانوں کاکلچر الگ ہے،ان کےبڑوں نے آپ کےبڑوں پرحکومت کی، یہ آپ پر کررہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وی آئی پی سگنل کی سرخ بتی کونہیں دیکھتا، یہ وی آئی پی قطارمیں کھڑا ہوناذلت سمجھتے ہیں، ایسا نظام لائیں گے کہ وزیراعظم بھی قطارمیں باری کا انتظار کرے۔