شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) لاہور سے فیصل آباد جانیوالی بس کے مسافروں کو چار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکو بس میں مسافروں کے روپ میں سوار ہوئے اور دریائے راوی کراس کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر مسافروں جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو لوٹنا شروع کردیا اور ان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، کرنسی نوٹ، موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ کر شیخوپورہ میں شرقپور چوک میں اتر کر فرار ہوگئے، سٹی اے ڈویژن پولیس نے اس واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔