گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج بینفٹس ڈیپارٹمنٹ محنت کشوں اور انکی فیملیز کی رجسٹریشن کا عمل تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد اصغر، ڈی او لیبر عضنفر علی، لیبر راہنما پیرزادہ امتیاز سید، صدر بھٹہ مالکان چوہدری محمد ریاض، محمد علی و دیگر بھی موجود تھے۔