• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، کیبل پرحکیموں اورعطائیوں کے اشتہارات چلانے پرپابندی

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے کیبل پر حکیموں اور عطائیوں کے اشتہارات چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جعلی ادویات کی فروخت اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں جعلی، زائد المعیاد ادویات کی فروخت، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف 29کیسز کی سماعت کی گئی اور متعدد کیخلاف مقدمات پراسکیوشن کیلئے عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین