• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت شہدائےسانحہ حیدر آباد کی برسی منائی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے زیراہتمام جمعہ کو سانحہ 30ستمبرحیدر آباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988کے شہداء کی 28ویں برسی منائی گئی  اس سلسلے کا مرکزی اجتماع پی آئی بی کالونی میں واقع ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز پر ہوا جس میں  شہدا کے ایصال ثواب کیلئے  قرآن خوانی کی گئی ، برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ، ارکان رابطہ کمیٹی شبیر قائمخانی،رضوان بابر ،مطیع الرحمٰن ، زاہد منصوری،ذاکرحسین ،سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ، نومنتخب بلدیاتی نمائندوں اور ذمہ داران نے شرکت کی، بعدازاںسینیٹر مولاناتنویرالحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی جس میں تمام شہداء کے بلند درجات ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 
تازہ ترین