کراچی(اسٹاف رپورٹر)کبڈی ورلڈ کپ سات اکتوبر سے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہورہا ہے۔منتظمین نے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو شرکت کی دعوت نہیں دی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ٹورنامنٹ نامکمل ہے۔انٹر نیشنل کبڈی فیڈریشن ٹورنامنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کرے۔بھارت میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹورنامنٹ نیوٹرل مقام پر کرایا جائے۔انٹر نیشنل کبڈی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں پاکستان ٹیم شامل نہیں ہے۔