• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی‘آر پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بہاولپور پولیس ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے۔ محرم الحرام کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او گوہر مشتاق بھٹہ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ریجن بھر میں 62اے کیٹگر ی،91بی کیٹگری اور 1257سی کیٹگری کی ٹوٹل 1410مجالس منعقد ہوں گی جنکی حفاظت کے لیے21انسپکٹرز، 188سب انسپکٹرز،183اسسٹنٹ سب انسپکٹر،255ہیڈ کانسٹیبل، 2153کانسٹیبلز  ٹوٹل 2808 پولیس اہلکار کے علاوہ 1235پولیس رضاکار،1763سپیشل پولیس، 2383 رضاکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 516جلوس ہائے میں سے 50اے کیٹگری،62بی جبکہ 404سی کیٹگری کے جلوس نکالے جائیں گے جنکی سکیورٹی کے لیے48انسپکٹرز،315سب انسپکٹرز، 410 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،431ہیڈ کانسٹیبلز، 3293 کانسٹیبلز کے علاوعہ1600پولیس رضا کار، 1493 سپیشل پولیس اور1693 رضاکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ،  پاکستان آرمی کی 09 اور رینجرز کی 11کمپنیاں، پنجاب کانسٹیبلری کی 70پلاٹون اور ایلیٹ فورس کی 35ٹیم کی ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے ، ریجن بھر میں 67علماء کی زبان بندی جن میں 21اہل تشیع،44دیوبند،1اہل حدیث،ایک بریلوی عالم،جبکہ 155علماء کے ریجن میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں اہل تشیع کے 49، دیو بند کے 97، اہل حدیث05، بریلوی 4علماء شامل ہیں۔
تازہ ترین