فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لیے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا ۔ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس میں جاوید کمال کو صدر،پرویز اقبال کموکا ، محبوب عالم سندھو سینئر نائب صدور، اسجد بھولا ٹوبہ ٹیک سنگھ، احمد علی چنیوٹ، نعیم عباس جھنگ، یاسین لطیف چھینہ نائب صدور،زاہد خورشید بٹر وائس چیئرمین، طیب گیلا نی سیکرٹری جنرل، شہباز بندیشہ فنانس سیکرٹری ، یا سین بھٹی ، افضال صدیق بٹ، عبدالحکیم کو ممبران ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کیا گیا ۔