صوابی( نمائندہ جنگ )کالوخان پولیس نے تحصیل رزڑ کے گائوں شیح جانہ میں راکٹ لانچر کے تین خطرناک گولے برآمد کرکے علاقے کو بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ ڈی پی او آفس کے مطابق راکٹ لانچر کے گولے شدت پسند وں نےکسی بھی بڑی تحریب کاری کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد کی زیر قیادت ایس ایچ او کالوخان ہارون خان ودیگر نفری و سی ٹی ڈی ٹیم نے مشترکہ طور پر علاقہ شیح جانہ میں بھر وقت کارروائی کرتے ہوئے 3عدد خطرناک راکٹ لانچر کے گولے برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ علاقہ کو پولیس نے گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کر دیا۔