اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک ایسے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی بربادی اورخطے میں جنگ و جدل پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شاید مودی ایک دو دنوں میں معذرت خواہانہ لہجہ اختیار کریں کیونکہ وہ ایک خاص قسم کے نفسیاتی و ذہنی مرض میں مبتلا ہیں جسکو’’آٹیزم‘‘ کہتے ہیں اور ایسے مریضوں میں مستقل مزاجی اور سکون نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور بہادر فوج ہے اور قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ دنیا انڈیا کے سرجیکل آپریشن کے دعوئوں کامذاق اڑا رہی ہے۔