• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 2 افراد کا قتل

2 People Killed For Honor In Rawalpindi
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے اپنی جواں سال بیٹی اور ایک لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

راولپنڈی کے علاقے فضل ٹاؤن میں غیرت کے نام پر 2 افراد کاخون ہوگیا، سنگدل باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کائنات اور ایک محلے دار رمضان کو قتل کردیا۔

مقتول رمضان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی پیچھے پڑی تھی میری اس سے شادی کراؤ، جس پر میں نے اسے کہاکہ اس کی شادی ہو چکی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان تعلق تھا، جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں تنازعہ چل رہا تھا۔

مقتول رمضان کے بھائی کا کہنا ہے رمضان کی 6 ماہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی، مقتولین کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا۔

مقتولہ کائنات کے گھر والوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا، جبکہ پولیس نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
تازہ ترین