گھوٹکی (نامہ نگار) او جی ڈی سی ایل مزدور یونین سندھ کے صدر نور خان ناریجو ، جنرل سیکرٹری محمد اشرف ، شکیل خان سنگھڑ ، محمد اکرم کینجو نے پریس کلب گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا کہ قاردپور گیس فیلڈ او جی ڈی سی ایل میں سونے کی چڑیا جیسا بڑا منصوبہ ہے، پر مفاد پرست ٹولہ اس کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادرپور گیس فیلڈ میں غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو کہ مقامی افراد کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو نوکریوں میں ترجیح ملنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے 1993 کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا پر سندھ میں تعصب پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا جس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی جو کہ جائز مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ۔