سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر شہری اتحاد کی جانب سے سیپکو کے خلاف قریشی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت مولانا عبیداللہ بھٹو نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سکھر شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔ 10سے 12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام پریشان اور تجارتی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں، مظاہرین نے وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا کہ سیپکو کی زیادتیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔