سیالکوٹ( نمائند ہ جنگ) تھانہ سو ل لائن کے علاقہ کشمیر روڈ سے گزرنے والے نالے میں کٹے سر کو دیکھ کر لوگوں نے خوف زدہ ہو کر تھانہ سول لائن اطلاع کی جس پر اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی ۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار اشرف نے بتایا کہ نالے سے سر کو باہر نکا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ کپڑوں کی تشہیر کے لئے استعمال ہونے والی ڈمی کا سر تھا۔