ٹھٹھہ (نامہ نگار)محرم الحرام کے میں یوم عاشورہ تک ٹھٹھہ، جھمپیر، مکلی اور دھابیجی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے 57 ماتمی جلوسوں میں سے 11 کو انتہائی حساس جبکہ 15 کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ ضلع کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے 239 مجالس عزاداری میں سے 38 کو انتہائی حساس جبکہ 18 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹھٹھہ پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں جبکہ ماہ محرم کے دوران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 5 ڈی ایس پیز، 109 سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 1150اہلکار خدمات سر انجام دیں گے۔