اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کبڈی کپ کیلئے تیار ہیں ، اگر حکومت پاکستان نے اجازت دی تو اس ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے جو 7 سے 22 اکتوبر تک بھارت کے شہر احمد آباد میں شروع ہوگا جنگ سے خصوصی بات چیت میں رانا محمد سرور نے بتایا کہ یہ تیسرا ورلڈ کبڈی کپ ہے پہلے دو ورلڈ کپ بھی بھارت میں ہی ہوئے تھے اور ان دونوں ورلڈ کپ میں ہم رنراپ ہیں،بھارت کے خلاف ہمارے لڑکوں کا مورال بلند ہے تاہم ہم حکومت پاکستان کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔