سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹ میں مقرر ہونے والے نئے ججوں کے اعزاز میں سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد یوسف ، صدر بار مقصود بھٹی اور سیکرٹری بار سرفراز احمد کے علاوہ بار ممبران نے خطاب کرتے ہوئے انصاف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ غریب لوگوں کی مشکلات کا ازالہ بر وقت ہوسکے۔