سیالکوٹ( نمائند ہ جنگ)ڈبیلو ایچ او (WHO) کی سروے ٹیم نے سیالکوٹ میں جاری پولیو مہم کو نوے پلس قرار دے دیا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح سیالکوٹ میں جاری رہنے والی پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے دو گاوں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے جنگ کوبتایا کہ ٹیم نے یوسی گھو ئنیگی اور جسوارں کا دورہ کیا اور ایل کیو اے ایس(LQAS) سروے کے مطابق سیالکوٹ میں پولیو مہم کو نوے پلس فی صد قرار دیا۔