رحیم یارخان سے مبینہ طورپر اغوا ہونےوالی لڑکی بازیاب ہوگئی،پولیس نے لڑکی کو تحویل میںلےکر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کےمطابق لڑکی کو مبینہ طورپر رحیم آباد سے کچھ دن قبل اغوا کیاگیا تھا، اغوا کاروں نے لڑکی کی رہائی کےلئے اہل خانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپےتاوان مانگا تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنےوالی لڑکی اغوا کاروں کے گھر سے فرار ہوکر رحیم آباد ہائی اسکول پہنچ گئی، جہاں انتظامیہ نے اسے بھونگ پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے لڑکی سے تفتیش شرو ع کردی ہے۔