سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 6بے کار ہوچکا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور اداروں کو پاکستان کے عوام ہی بچاسکتے ہیں۔
سینیٹر حاصل بزنجو کا اسی پروگرام میں کہنا ہے کہ اگر ہماری جمہوریت مضبوط ہوتی تو مشرف کو آرٹیکل چھ کے تحت سزا مل چکی ہوتی۔