سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لیبر و ہیومن ریسورسزسعید غنی نے سیسی اسپتال سکھر ، ورکرز ماڈل اسکول اور لیبر کالونی کا دورہ کیا ۔صوبائی مشیر نے سیسی اسپتال اور ورکرز ماڈل اسکول کی ابتر حالت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسپتال کو فعال کرنے کی ہدایت اوراسکول میں بچوں کی تعلیم ، روشنی کے انتظامات اور ماحول کو بہتر کرنے کی ہدایات دیں تاکہ بچوں کو موثر تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل کو سخت ہدایت کی کہ وہ کلاس رومز میں روشنی کے مناسب انتظامات کو جلد مکمل کریں۔