امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرایشوپر حکومت سےیکجہتی کامطلب یہ نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دستبردار ہوگئےہیں۔ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ قومی یکجہتی کیلئے زہر قاتل ہے۔
لاہورسے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتمادکوبری طرح مجروح کیا ہے۔وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا۔
سراج الحق کہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےبغیرحکمرانوں کے پاس حکومت کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ہے ۔