گھوٹکی(نامہ نگار) گھوٹکی کے نواحی گاؤں گیمڑو کے قریب زہریلی چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 9 افراد بے ہوش ہوگئے جس میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح سویرے چائے پینے کے بعد گھر کے سب ہی افراد بے ہوش ہوگئے بعدازاں انہیں مقامی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم 3 بچے 7سالہ آسیہ بنت محمد امین ، 5سالہ مہر علی ولد محمد امین اور 3 سالہ گلستہ بنت محمد امین جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ان کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ دو خواتین 17سالہ امنہ بنت محمد ایوب اور مسمات حنیفہ زوجہ محمد ایوب کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی اور سکھر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔