• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں دفعہ 144نافذ‘پولیس کافلیگ مارچ

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ) محرم الحرام  میں امن و امان  کے قیام  ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) عطا محمد کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی حافظ خضر زمان ، ڈی ایس پی صدر سرکل بشیر اعوان ، ڈی ایس پی خالد محمود اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیرہ غازی خان میں مختلف مقامات پر 530 مجالس اور 410جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے247کوانتہائی حساس اور 277 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس ، بی ایم پی ، بلوچ لیوی کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے، فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا  ۔
تازہ ترین