مردان( نمائندہ جنگ)محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے این ٹی ایس ٹسٹ دینے والے 21 جعلی امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ پولیس میں تحریری ٹیسٹ کے دوران پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امیدواروں کا ڈیٹا چیک کیا گیا جن میں سے 21 جعلی امیدواروں کی شناخت ہو ئی جن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔