• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو ضمانت پر رہا

پشاور ( کامرس رپورٹر ) پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو ضمانت پر رہاکرنے کے بعد انہیں بڑے جلوس کی شکل میں اپنے حلقہ پی کے ون لایا جائے گا ‘ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آج بدھ کے روز بعددوپہر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے سامنے ( شامی روڈ) جمع ہوگی جہاں سے ان کو مختلف راستوں سے لے جاتے ہوئے پی کے ون کے علاقہ مومین ٹاؤن لایا جائیگا جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  جلوس اور استقبال میں ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگی ‘ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفرید ی کو گزشتہ سال جولائی میں معدنیات سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور 16 ماہ کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات کردیئے۔
تازہ ترین