• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان چیمبر میں آتشزدگی کےبعد مخالف گروپ مشت و گریبان، روڈ بلاک

مردان( ایم بشیرعادل /نمائندہ جنگ )مردان چیمبر آف کامرس کے ریکارڈ روم میں پراسرارطورپر آگ لگ گئی ،واقعے کے بعد چیمبر کے مخالف گروپوں میں تصادم ایک تاجر زخمی ،پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے لئے آنے والے درجن بھر تاجر رہنماؤں کو ڈی آر سی کمیٹی کے رجسٹرار سمیت اسلحہ کے بٹوں سے مارمار کر حوالا ت میں بند کردیا،تاجر گروپوں نے واقعے کے بعد شٹرڈاؤن کرکے پولیس کے حق اور مخالف میں مظاہرے کئے اور تھانہ سٹی کے سامنے ٹائر جلاکر مسلسل پانچ گھنٹے تک روڈ بلا ک کردیاگیا، تاجروں نے اپنے گریباں پھاڑ دیں ، کشیدگی کے پیش نظر ضلع بھر کی پولیس نفری طلب کرلی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کردیاگیا دونوں گروپوں کا ایک دوسرے پر شدید الزامات ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔مردان چیمبرکے صدرظاہر شاہ اور سابق صدرسلطان مہمند نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں مرکزی تنظیم تاجران اورسمال چیمبر آف کامرس کے صدر احسان باچا کی صدارت میں اجلاس جاری تھا جس میں ان کے گروپ سے تعلق رکھنے والے درجنوں تاجر رہنما شامل شریک تھے اس دوران پراسرار طورپر چیمبر کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑ ک اٹھی جس کے باعث ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا آگ کی اطلاع ریسکیو 1122کو کردی گئی جنہوںنے ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا فوری طورپر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم چیمبر کے دونوں مخالف گروپ ایک دوسرے پر آگ لگانے کے الزامات لگارہے ہیں احسان باچا نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں حاجی اسلام ،پرویز بابو،انورحسین ، غلام سرور صراف ،فقیر محمد صراف کے ہمراہ مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ سٹی پہنچے ایس ایچ او عاشق حسین نے تاجر رہنماؤں کو اسلحہ کے بٹوں سے مارنا شروع کردیا اور احسان باچا جومصالحتی کمیٹی (ڈی آرسی ) کے رجسٹرار بھی ہیں کے ان کے ساتھیوں کے ہمراہ حوالات میں بند کردیا اس دوران واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈاپور موقع پر پہنچ گئے اور گرفتار تاجروں کو حوالات سے باہر نکال دیاتاجر وں نے تھانے کے اندر اور باہر زبردست احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ سٹی کو فوری طورپر معطل کرکے ضلع بدرکیاجائے تاجروں کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متعدد بازاروں کے دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرکے سٹی تھانے پہنچے اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ایچ او اورڈی ایس پی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اس دوران تاجررہنما نعمان فقیرپولیس نفری کے ہمراہ نقشہ موقع کے لئے چیمبر دفتر گئے جہاں مبینہ طورپرمخالف گروپ نے اسے دیکھ کراسے مارنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جائے وقوعہ پر پولیس نے صورتحال حال کودیکھ کر رفو چکر ہوگئی تاجررہنما کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی پہلے سے سینکڑوں کی تعدادمیں موجود تاجروں میں اشتعال پھیل گیا اورانہوںنے پولیس کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ کے خلاف زبردست نعرہ بازی شروع کرکے انہتائی جوش اورطیش میں آگئے اور اپنی گریبانیں خود پھاڑنا شروع کردیئے دوسری طرف واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیمبر کے برسراقتدار گروپ موقع پر پہنچ گیا اور ایوان صنعت وتجارت کے سامنے روڈبلاک کرکے پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی اورمخالف دھڑا پر شدید تنقید کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ اورمرکزی تنظیم کے جنرل سیکرٹری مصطفی کمال، انڈسٹری گروپ کے سربراہ سجاد خان اور سلیم دولت زئی نے الزام عائد کیاکہ ایک سازش کے تحت احسان باچا گروپ نے آج کا اجلاس منعقد کیا اور چیمبر کے ریکارڈ روم میں آگ احسان باچا گروپ نے لگائی ہے لہذا ان کے اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے ان کو ڈی آرسی رجسٹرارعہدے سے برطرف کیاجائے انہوںنے کہاکہ احسان باچا نے ڈی آرسی کے چھتری تلے پناہ لی ہے اور اپنا اثر ورسوخ استعمال کررہاہے دونوں گروپ کے درمیان کشیدگی رات گئے تک جاری رہی اورتھانہ سٹی سمیت اہم حساس علاقہ میدان کارزار بنارہا کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مردان کلب سے ضلع کچہری تک کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا دریں اثناء واقعے کے بعد ڈی پی اوفیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے انہوںنے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عاشق حسین کو فوری طورپر معطل کردیا اورساتھ ہی چیمبر کے دفتر میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکار کو بھی معطل کردیاگیاڈی پی اونے دونوں تاجروں کے دونوں گروپوں سے الگ الگ ملاقات کرکے ان کا موقف جانا اوربعدازاں ان کو ہدایت کی کہ دونوں گروپ اپنے دس دس ارکان کے نام دیں تاکہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے اس دوران ظاہر شاہ گروپ نے مطالبہ کیاکہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ہی وہ اپنے گروپ کے نام دے سکیں گے ۔ 
تازہ ترین