گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول جج کی عدالت میں دوران سماعت معمرشخص دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا ، 60سالہ یونس کا عباس نامی شخص سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا تاہم عدالت نے کارروائی کو ملتوی کردیا معمر شخص 60سالہ یونس دمے کا بھی مریض ہے۔