گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری گوجرانوالہ کے زیر اہتمام گکھڑسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار اور روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اکرام ،طلبا،طالبات ،وکلا حضرات ،سول سوسائٹی ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ،موٹروے پولیس کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔