• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور تربت میں فورسزسے جھڑپ، 5حملہ آور ہلاک،2ٹھکانے مسمار

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) کوئٹہ اور تربت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئےجبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا پولیس اور ایف سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکل پر سوارمسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی اور ملزمان کو گھیرے میں لے لیا کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں2 مبینہ حملہ آوور ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ہلاک ہونے والے حملہ آووروں کے نام معلوم نہیں ہوسکے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ، علاوہ ازیں تربت کے علاقے کولواہ اور ناگ میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کے خلاف کارروئی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانو ں کو بھی مسمار کردیا گیا ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بم دھماکوں ،فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
تازہ ترین