راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدستور بغیر کسی کارروائی کے آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے گزشتہ روز جب پونے نو برس پرانے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ وکیل صفائی ملک جواد خالد نے استغاثہ کے آخری گواہ انسپکٹر الیاس کو شہادت کیلئے دوبارہ طلب کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں کئی ماہ قبل جو درخواست دی تھی تاحال اس کا فیصلہ نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے ٹرائل کورٹ ایک بار پھر سماعت بغیر کسی کارروائی کے آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔