پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ن لیگ کے مشاہد اللہ خان نے اعتزاز احسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو نہ صرف زندہ کیا بلکہ یہ آج فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل بھوشن کے ڈوزیئر اقوام متحدہ، او آئی سی اور دنیا کے ہر فورم پر دیئے ہیں، ہر وزیراعظم میں فرق ہوتا ہے، نواز شریف کام والے آدمی ہیں، بڑھکیں مارنے والے نہیں ۔
مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ قوم نے تو یہ بھی دیکھاکہ ایک شخص سکھوں کی فہرست بھارت کے حوالے کرکے آیا، سب کچھ ریکارڈ پر ہے، راجیو گاندھی نے اس پر بے نظیر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔