• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ضلع کونسل ملازمین کا مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ) ضلع کونسل کے ملازمین کی جانب سے 17ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دفتر کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت عبدالشکور، طارق حسین، عبداللہ خان ودیگر نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ  17ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں جبکہ عید سے قبل ڈسٹرکٹ چیئرمین اسلم شیخ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ عید کے بعد آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے لیکن اب تک ہمارے مسائل حل نہیں کئے جارہے۔عدالت کی جانب سے بھی حکم دیا گیا ہے کہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں دیں جائیں مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور وہ سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر جام خان شورو سے اپیل کی کہ ملازمین کے مسائل کا نوٹس لیں اور ملازمین کو 17ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں ، مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
تازہ ترین